ملک وقوم کے تحفظ اور دہشتگردی سے نجات کیلئے مقامی خود مختاری نافذ کی جائے ‘ امیر پٹی

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صدر ممنون حسین کے بیٹے کے اسکواڈ پر بم حملے کی مذمت ‘ بم حملے ہلاک شدگان کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور صدر مملکت کے صاحبزادے سلمان حسین کی خیریت وحفاظت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگر نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی منافقانہ پالیسی ‘ ناقص حکمت عملی ‘ انصاف و مساوات کی عدم فراہمی اور استحصالی نظام نے ملک کو اس خطرناک موڑ پر لاکھڑا کیا ہے۔

جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے جبکہ ملکی سلامتی بھی دائو پر لگی ہوئی ہے جس کی وجہ اختیارات کی مرکزیت اور قومی وعوامی امنگوں ‘ ضرورتوں و خواہشات پر ذاتی و سیاسی مفادات کی فوقیت ہے جس کی وجہ سے ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور مایوسی و محرومی نفرت و بغاوت میں ڈھلتی جارہی ہے اس لئے قومی یکجہتی و سلامتی کے تحفظ اور دہشتگردی سے نجات و عوام کو تحفظ و خوشحالی کی فراہمی کیلئے ڈویژن کونسلوں کو خود مختار و بااختیار بناکر مقامی خود مختاری کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے اور اس قومی ضرورت پر توجہ دینے میں مزید تاخیر ملک وقوم کے لئے خطرات میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔