مالک پر پابندی احتساب سے خوفزدہ بااثر افراد کی خواہش پر لگائی گئی

Ashir Azeem

Ashir Azeem

کراچی (جیوڈیسک) پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فلم مالک کے فلمساز و ہدایتکار عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ فلم کو پہلے سنسر بورڈ سے کلیئر قرار دیا گیا مگر پھر تین ہفتے کی نمائش کے بعد فلم پر اچانک پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے افراد کی خواہش پر فلم پر پابندی لگائی گئی۔ عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ فلم حقیقت پر مبنی ہے۔

ملک میں جاری کرپشن کو بے نقاب کرنے کی سزا فلم کی پابندی کی صورت میں ملی۔ انکا کہنا تھا کہ فلم پر پابندی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر چکے ہیں، فلم کے پرائیوٹ شوز کی آفرز آنے کے باجود وہ یہ خلاف ضابطہ کام نہیں کریں گے بلکہ فلم کو قانونی طریقے سے بحال کروائیں گے۔

اس موقع پر سول سوسائٹی کی جانب سے فلم مالک پر پابندی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔