مقدونیہ کی سرحد پر واقع مہاجر کیمپ خالی کروا لیا گیا : یونان

Refugee Camp

Refugee Camp

ایتھنز (جیوڈیسک) یونانی حکومت کا کہنا ہے مقدونیہ کی سرحد پر واقع ایڈومینی مہاجر کیمپ اب مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔

حکومت نے پولیس کی کارروائی کو مثالی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کیمپ کو خالی کروانے کی کارروائی کے دوران طاقت استعمال نہیں کی گئی۔

گزشتہ چند روز کے دوران تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار مہاجرین کو دوسرے کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔