فیصل آباد کی خبریں 2/10/2016

Fatima Dispensary

Fatima Dispensary

فیصل آباد: اس مادہ پرستی نفسانفسی اور مشینی زندگی کے دور میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا بھی عین عبادت ہے جو لوگ دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتے ہیں خدا بھی ان بندوں سے بہت خوش ہوتا ہیں، انسانیت کی خدمت کے سب سے بڑے علمبردار نبی پاک ۖ ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید جمیل عباس لیکچرار پنجاب میڈیکل کالج اور چوہدری محمد اشرف صدر شعیب بلال مارکیٹ فیصل آباد نے فاطمہ فری ڈسپنسری سفینہ ٹائون گلی نمبر 2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے فاطمہ فری ڈسپنسری کے بانی چیف آرگنائزر کاشف رفیق مگوں اور اسکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر کاشف رفیق مگوں نے کہا کہ فاطمہ فری ڈسپنسری میں روزانہ ڈاکٹر یاسر حمید ایم بی بی ایس بیس روپے پرچی فیس پر ہی مریضوں کا چیک اپ کرنے کے ساتھ مکمل ادویات بھی ڈسپنسری سے ہی دینگے،انہوں نے کہا کہ عنقریب مختلف بیماریوں کی تشخیص کیلئے فاطمہ لیب بھی قائم کر دی جائیگی ،اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل مرزا شہباز احمد مغل ،معروف سماجی وتجارتی شخصیت میاں احمد رفیق مگوں ،محمد ارشد انصاری ،حافظ یاسر امجد ،ثاقب رفیق اور رائو جاوید احمد خاں نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں حلقہ کے کونسلرز کے علاوہ علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،آخر میں تقریب کے تمام شرکاء کو حلقہ کے نومنتخب وائس چیئرمین محمد امین رحمانی نے اپنے گھر پر عشائیہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: جناح کرکٹ کلب سمندری کے صدر رانا خالد ایوب گزشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ،مرحوم کی نما زجنازہ بڑ اقبرستان سمندری میں ادا کی گئی مرحوم کے نما زجنازہ میں زندگی کے ہر طبقہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،علاوہ ازیں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر چوہدری محمد انور،سابق سیکریٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آبادطارق فرید اور مون کرکٹ کلب فیصل آباد کے صدر چوہدری اشتیا ق احمد نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔