مدرسہ عزیز بیگم بن قاسم ٹائون ملیر میں محفل میلاد کا انعقاد

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ یوسف عارفانی گوٹھ بن قاسم تائون ملیر کے زیر انتظام مدرسہ عزیز بیگم میں محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ کا اہتمام کیا گیا۔

محفل میلاد ۖ میں مدرسے کی طالبات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کئے اس موقع پر محفل میں ناظمہ اعلیٰ نعمانہ ،سدرہ کاظمی ،ام حبیبہ، ماہ نور ،مریم ،ربیعہ فہیم ،رابعہ اور دیگر نے سیرت طیبہ ۖ پر تقاریریں اور صلواة و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

اس با برکت محفل میں علاقہ خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔