مدرسہ تعلیم القرآن سلطان خیل میں عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد

Azmat Quran Confrence

Azmat Quran Confrence

مومند ایجنسی (شاہ محمود خان مومند) قرآن کریم سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم آخرت کی سر خروئی اور دنیا میں آرام کی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔دین و دنیا کی فلاح کاراز ”عظمت قرآن” میں پوشیدہ ہے، جس نے دین کی رسی کو مضبوطی سے پکڑا وہ کامیاب ہوا۔آج مسلم دنیا کو جتنے بھی مسائل درپیش ہیں یہ سب دین سے دوری اور قرآن سے رہنمائی حاصل نہ کرنے کی وجوہات ہے،مقررین کا خطاب ۔ مہمان گرامیوں نے بہترین پروگرام کے انعقاد اور بچوں کی بہترین رہنمائی پر اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔

کانفرنس مولانا محمد نسیم، مولانا محمد سردارکے زیر سرپرستی جبکہ ایڈوکیٹ محمد منظورکے زیر صدارت منعقد ہوا۔ مہمان گرامی مولانا سمیع الحق، مولانا مفتی محمد ربانی، فضل ودود شاکر، محمد مزمل، عبدالمستعان، عبدالرحمان، محمد سلیم توحیدی کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ تعلیم القرآن سلطان خیل میں بچوں کی تکمیل ترجمہ و ناظرہ قرآن کریم کی اختتامی تقریب کے موقع پر ایک عظیم الشان ”عظمت قرآن کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا تھا جس میںتکمیل ترجمہ و ناظرہ قرآن کریم پر فیض یافتہ بچوں کو دستار فضیلت پہنائی گئی۔ ترجمہ قرآن کی فضیلت حاصل کرنے والے طلبہ میں اعزاز ولد ظاہر شاہ، ابرار ولد حاجی فردوس، عابدین ولد عالم شاہ، محمد سہیل ولد شوکت خان، ہارون شاہ ولد حاجی زمین شاہ(مرحوم)، جمرات ولد فضل مولیٰ، وقاص احمد ولد بہادر خان، اسداللہ ولد مرشد خان، طلحہ ولد بلال خان، ماجد خان ولد سیال باچا، محمد صہیب ولد تیمور شاہ اور خامس خان ولد سبحان اللہ شامل تھے جبکہ ناظرہ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کرام میں مدرار خان اور عماز خان ولد زردول خان، عالمزیب ولد حاجی عبدالرحمان، احمد علی ولد تاج محمد، علی احمد ولد حاجی نورشیر خان، علی احمد ولد صالح محمد، محمد عباس ولد جاوید خان، محمد سعد ولد گل محمد، محمد عمیر ولد رحمت خان، ذاکرین ولد عالم شاہ اور محبت خان ولد محمد ریاض شامل تھے۔

تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں ناظرین نے شرکت کی۔مہمان گرامیوں نے بہترین پروگرام کے انعقاد اور بچوں کی بہترین رہنمائی پر اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس مولانا محمد نسیم، مولانا محمد سردارکے زیر سرپرستی جبکہ ایڈوکیٹ محمد منظورکے زیر صدارت منعقد ہوا۔مہمان گرامی مولانا سمیع الحق، مولانا مفتی محمد ربانی جبکہ مدرسے کے استاذہ کرام مولانا فضل ودود شاکر،مولانا محمد مزمل،مولانا عبدالمستعان، مولانا عبدالرحمان، اورمولانا محمد سلیم توحیدی نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

مہمان گرامیوں نے فیض یافتہ بچوں کو دستار فضیلت پہنائی۔مقررین نے قرآن کریم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بہترین پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عظمت قرآن کی اہمیت بیان کی اور اسے فلاح کا راز قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ قرآن کریم ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

قرآن کریم سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم آخرت کی سر خروئی اور دنیا میں آرام کی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ جس نے بھی زندگی میں قرآن سے رہنمائی حاصل کی ہے وہ اپنی زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوا ہے جبکہ نہ صرف دنیا بلکہ یہ آخرت کی بھی کامیابی کا ایک بہترین وسیلہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ دین و دنیا کی فلاح کاراز ”عظمت قرآن” میں پوشیدہ ہے، جس نے دین کی رسی کو مضبوطی سے پکڑا وہ کامیاب ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو کبھی مایوس نہیں کرتا جو دین پر پوار پوار عمل کرتا ہے۔ آج مسلم دنیا کو جتنے بھی مسائل درپیش ہیں یہ سب دین سے دوری اور قرآن سے رہنمائی حاصل نہ کرنے کی وجوہات ہے۔