مدارس کیخلاف جتنی سازشیں کی جارہی ہیں اتنے ہی مدارس ترقی کررہے ہیں ،مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی ( ) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائیٹ ٹاؤن کراچی میں بڑھتی ہوئی طلباء کی تعداد کے پیش نظر طلباء کیلئے نئے ہاسٹل کا سنگ بنیاد آج رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم رکھیں گے عمارت میں جد ید سہولیات سے آراستہ اور 2000 طلبہ کرام رہائیش کرسکیں گے، جمعرات کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں مجلس انتظامی کا اجلاس ہوا جس میں نئی عمارت کے تعمیری تخمینے پر پر غور کیاگیا اور فیصلہ کیاگیا کہ تعلیمی سال 2016 کے شروع ہونے سے قبل ہی عمارت کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدارس کیخلاف پروپیگنڈے مدارس کی ترقی کا باعث بنے ،اسلام دشمن قوتوں نے مدارس کیخلاف پروپیگنڈوں کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیامگر اللہ تعالی نے کرم کیا جتنی مدارس کیخلاف سازشیں ہوئی اتنی ہی ملک دشمنوں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، انہوں نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ 2 کمروں سے شروع ہونے والی چھوٹی سی درسگاہ آج الحمد اللہ ایک عالمی ادارہ بن چکاہے جہاں ملکی وغیر ملکی ہزاروں طلبہ اپنے علم کی پیاس بجھانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مدارس میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتاہے جس کے باعث بہت سے طلبہ جامعہ میں داخلے اوررہائش سے محروم ہوجاتے تھے اس لئے جامعہ نے فیصلہ کیاہے طلبہ کے لئے ایک نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی اور 2000سے زائد طلبہ رہائش اختیار کرسکیں گے ، انہوں نے کہاکہ مدارس کو چلانے میں اہل خیر کا کردار اہم ہیں اہل خیر حضرات کے تعاون اور اللہ کی مدد سے مدارس دن دگنی ترقی کررہے ہیں۔