محبوب علی ،قیوم علی شاہد ،محمد ایوب کویتی کے والد، رانا محمد شاہد کے دادا حاجی مخدوم علی انتقال کرگئے

Crora Lal Easan

Crora Lal Easan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) محبوب علی ،قیوم علی شاہد ،محمد ایوب کویتی کے والد، رانا محمد شاہد کے دادا حاجی مخدوم علی انتقال کرگئے۔

جن کی قرآن خوانی مسجد انوار مدینہ میں ادا کی گئی خطاب کرتے ہوئے مولانا نور محمد باروی نے کہا کہ موت برحق ہے ہر ذی روح نے اس کا مزا چکھنا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم والدین کا احترام کریں ،کیونکہ والدین کی فرمابرداری کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور نافرمانی سے منع کیا ہے۔

اس موقع پر پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، چئیرمین یونین کونسل، ملک عمر علی اولکھ کونسلر رانا محمد طارق سابق کونسلر عیسی خان سید الطاف حسین شاہ ،حاجی عبدالعزیز انصاری ،ران محمد آصف ،احسان اللہ کلاسرہ جنرل سیکٹری انجمن تاجران انتظار شاہ قریشی ،دلاور خان ،سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔