محبوب نگر کے شہر مکتھل میں مفت کارڈیاک کیمپ کا انعقاد کیا گیا

محبوب نگر (احمد نثار) ریاست تلنگانہ ضلع محبوب نگر کے شہر مکتھل میں سخا بیت المال کی جانب سے ایک مفت کارڈیاک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ شہر مکتھل کی عوام کے لئے یہ کیمپ صحتی شعور اور بیداری کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی کافی فائدہ مند رہا۔ اس کیمپ میں سینیئر کارڈیاک اسپیشلسٹ جناب ڈاکٹر۔ ٹی۔ بدری نارائن، اپولو ہاسپٹل، فلم نگر جوبلی ہلز حیدرآباد نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اس مفت کیمپ کی خصوصیت یہ رہی کہ اس کیمپ میں مریضوں کو عام ٹسٹوں کے علاوہ ای۔سی۔جی۔ اور ٹو۔ڈی۔ جیسے خاص ٹیسٹ کے انتظام بھی فراہم کئے گئے۔ مفت دوائیوں کا بھی انتظام رہا۔شہر کے باشندگان نے اس کیمپ کا استفادہ کیا۔ اس کیمپ میں تقریباایک سو سے زیادہ مریض اپنی جانچ کروائی۔ ڈاکٹر مہمانان کا استقبال سخا بیت المال کی جانب سے جناب مولانا عبدالحافظ نے کیا، اور ان کی شال پوشی بھی کی۔ کارڈیاک اسپیشلسٹ جناب ڈاکٹر بدری نارائن نے اپنے خطاب میں صحت کی اہمیت اور خاص طور پر قلبی صحت کی نایاب باتیں بتائیں۔ انسانی صحت کی اہمیت اور اس میں قلب کے مقام اس کے امراض اور صحت کے سلسلے میں تفصیلات حیدرآباد سے تشریف فرما جناب ڈاکٹر محمد عمران نے نہایت عمدہ انداز میں پیش کیا۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حیدرآباد سے تشریف لائے ایک اور مہمان ڈاکٹر جناب ارشدالدین نے قلب کے امراض سے بچنے کے عام تراکیب پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام کا اہتمام مقامی ڈاکٹر منورالدین اور ڈاکٹر عبدالخالق محسن نے کیا۔ اس پروگرام کی مکمل سرپرستی سخا بیت المال کی جانب سے ہوئی۔ حاضرین و مریضوں نے سخا بیت المال اور مہمان ڈاکٹران کا شکریہ ادا کیا۔ اس کیمپ میں اپولو ہسپتال جوبلی ہلز، حیدرآبادکے اسٹاف بھی شریک رہے۔ شہر کی اہم شخصیات جناب نصیرالدین، رحمن، فیاض، سمیع، شریف و دیگر حضرات شریک رہے اور اس کارِ خیر کو کامیاب کرنے میں معاون رہے۔

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp

Makthal Cardiac Camp