ماہرہ خان کا نئی آنے والی فلم ”ورنہ” میں منفرد انداز

Mahira Khan

Mahira Khan

کراچی (جیوڈیسک) فلم ورنہ اداکارہ ماہرہ خان کے کیریئر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہو گی۔ شعیب منصور کی ہدایت میں بنی فلم “ورنہ” ایک سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے لیکن اس سنجیدہ موضوع کو فلم کی موسیقی رومانوی رنگ دیتی ہے۔

فلم بول سے انڈسٹری میں آنے والی ماہرہ اس فلم میں ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔

رومانوی کردار کرنے والی خوبرو اداکارہ غصے میں بھی نظر آئیں گی اور مار پیٹ کرتے بھی دکھائی دیں گی۔ فلم سترہ نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔