مہر عامر حیات ہراج کو چئیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی بننے پر دلی مباکباد پیش کرتے ہیں۔ ساحل منیر

Amir Hayat Hiraj with A.D.Sahil  Munir

Amir Hayat Hiraj with A.D.Sahil Munir

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 216 مہر عامر حیات ہراج کو چئیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی بننے پر یونین کونسل 58 امرت نگر 133 سولہ ایل کی طرف سے کونسلرچوہدری رحمت دلدار،صابر خورشید نندا جنرل کونسلر،انجنئیر ندیم مغل،جیمس یعقوب،بشارت شہزاد گل اور کرسچن رائٹرز فیلو شپ کے چئیرمین اے ڈی ساحلمنیر سمیت دیگر متعدد شخصیات نے دلی مبارک باد دی ہے۔اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں شاعر، ادیب و کالم نویس اے ڈی ساحل منیر نے کہا ہے کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مہر عامر حیات ہراج کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہ ہیں اور انہوں نے اپنے سابقہ و موجودہ دورِ حکومت میں حلقہ کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے علاقہ بھر میں قابلِ ذکر ترقیاتی کام کروائے ہیں جن میں امرت نگر 133سولہ ایل بھی شامل ہیں۔

اے ڈی ساحل منیرنے کہا کہ ہم مہر عامر حیات ہراج کو اس نئے منصب کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے توقع رکھتے ہیں کہ دیہہ ہذا کے مڈل سکول کی بطور ہائی سکول اپ گریڈیشن سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں و مقامی مسائل کے حوالے سے موصوف اپنی پیش رفت جاری رکھیں گے۔