میجر جنرل فدا حسین نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

ISPR

ISPR

اسلام آباد (جیوڈیسک) میجر جنرل فدا حسین کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا، آئی ایس پی آر کے موجودہ ڈی جی لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا تبادلہ کرکےانھیں جی ایچ کیو میں آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میجر جنرل فدا حسین اب جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہڈی جی آئی ایس پی آرکی ذمےداریا ں سنبھالیں گے۔

نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد پاک فوج کی ہائی کمانڈ میں اہم ترین تقرریاں اورتبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیے گئے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیے گئے ہیں۔موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کو نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی کا صدر بنا دیا گیا۔