شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید کے انکشافات۔

اسلام آباد. شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سال دو سال بعد عمران خان نہیں ہوں گے، تحریک انصاف کے سربراہ وہ بن جائیں گے۔ مرید حسین قریشی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی سب کو یقین دلاتے تھے کہ وہ فوج کے آدمی ہیں، انہوں نے حلقے میں مشہور کر رکھا ہے کہ وہ آرمی کے آدمی ہیں۔ مخدوم مرید کے مطابق شاہ محمود نے کہاآپ میرا ساتھ دیں، سال 2سال بعد پارٹی کا سربراہ میں ہونگا، انہوں نے 2011میں بتایا وہ جنرل سے ملاقات کیلیے ابوظہبی جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا شاہ محمود کو گدی نشین نہیں مانتا،گدی نشین اسٹیج پرکھڑے ہو کر ڈانس نہیں کرتے۔

Makhdoom Murid

Makhdoom Murid