مخدوم سید احمد محمود کی روٹری کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات

Syed Ahmad Mahmood

Syed Ahmad Mahmood

رحیم یارخان : سابق گورنر پنجاب و صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے روٹری کلب کے وفد سے شیخ زید انٹرنیشنل ائرپورٹ لائونج میں ایک خصوصی ملاقات میں کہا کہ روٹری کلب معاشرہ میں پولیو بارے آگاہی کے سلسلہ میں اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

مذہبی اور سماجی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنمائوںاور والدین کے بھر پور تعاون سے رواں سال پولیو وائرس میں90فیصد کمی آ چکی ہے۔

بچے معصوم اور ہمارا مسقبل ہیںلہذتمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو 14ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں پولیو ویکسین کے دو قطرے پلانے کو یقینی بنائیں تاکہ بچے اس موذی مرض سے معذور ہونے سے بچ سکیں اور وطن عزیز جلد ازجلدپولیو فری ملک بن سکے۔

روٹری کلب کے وفدمیں ممبرپاکستان پولیو کمیٹی ممتاز بیگ کے ساتھ ناصر محمود لالہ اور رانا عبدالجبار ایدووکیٹ شامل تھے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے میاں عبدالستار،چوہدری مسعود صاق،سابق ناظم جام شمس کلر،جام غلام رسول ببر،مقصود گیلانی، جام مختار، اور میاں مجیب ارجمند و دیگربھی موجود تھے۔انہوں نے اپنے جنرل مینجرجام کبیر احمد کو روٹری کلب اور پولیو کے سلسلہ میں فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔