ماکیٹ کا کرایہ فلاحی کاموں پر خرچ ہوتا ہے اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا۔ ملک اسماعیل کھوکھر

Crora Lal Easan News

Crora Lal Easan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ماکیٹ کاکرایہ فلاحی کاموں پر خرچ ہوتا ہے کبھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا ان خیالات کا اظہار التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کے صدر ملک اسماعیل کھوکھر نے گزشتہ روز تقویٰ مارکیٹ کے دکاندار کے لئے عمرہ کی سعادت کی قرء اندازی کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی صدر بار سردار ذوالفقار علی خان ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،سید مختیار شاہ ایڈوکیٹ،تھے ملک اسماعیل نے بتایا کہ التقویٰ ویلفئیر سوسائٹی ایک فلاحی ادارہ ہے غریب اور نادار افراد کی مالی مدد صحت دستکاری ،بیوٹیشن اور کمپیوٹر کے مفت ادارے کام کررہے ہیں۔

جبکہ اس سال 10 افراد کو عمرہ پر بھیجنے کے ساتھ بہترین ٹیسٹ لیباٹری بنائی جارہی ہے صدر بار سردار ذوالفقار خان سیہڑ ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،نے کہا کہ التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی سو فیصد میرٹ پر کام کررہی ہے ،تعلیم صحت کے شعبوں سمیت لوگوں کی مالی امداد کر رہی ہے جس پر کروڑ کے غریب افراد کو فائدہ ہو رہا ہے ،قرء اندازی میں مظہر حسین نامی شخص کا نام نکلا جس پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی،اس موقع پرپیر غضنفر قریشی ، ملک مقبول کھوکھر ،ذاکر خان جویا ،ماسٹر عبدارشید،خالد جھکڑ ،ودیگر موجود تھے۔