مالا کنڈ ایجنسی، شانگلہ، مردان، پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Malakand Agency

Malakand Agency

پشاور (جیوڈیسک) پشاور شہر سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں رات 4بجے کے قریب زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

جس کا مرکز افغانستان کاہندوکش ریجن تھا۔زلزلے کے جھٹکے سوات، چترال،اپر اور لوئر دیر، مالا کنڈ، شانگلہ، بونیر اورمردان میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابتدائی طورپر کوئی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔