مالاکنڈ ڈویژن راہداری کیلئے مختصر اور محفوظ راستہ ہے،سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

لوئر دیر (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے اہم معاشی منصوبہ ہے ،مالاکنڈ ڈویژن اقتصادی راہداری کیلئے مختصر اورمحفوظ راستہ ہے ۔

لوئردیر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں وفاقی و صوبائی حکومت سے مالاکنڈ ڈویژن کے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے خصوصی پیکیج ، صنعتی بستیاں اورسوئی گیس کی فراہمی کے مطالبات کیے گئے۔