ملائشیا میں پہلی اسلامی ایئرلائن نے سروس کا آغاز کر دیا

Islamic Airline

Islamic Airline

کوالالمپور (جیوڈیسک) ایئرلائن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہر شرعی معیار پر پوری اترتی ہے۔ حلال کھانے کے علاوہ دوران پرواز اذان دی جاتی ہے۔

مسلمان ایئر ہوسٹسوں کے لیے حجاب پہنا لازمی ہے جبکہ غیر مسلم عملے کو مناسب لباس پہنے کا پابند کیا گیا ہے۔ ایئرلائن کے بانی روی الگندرن اور ان کی اہلیہ کرتھیانی گوویندن ہیں۔

ائرلائن نے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ہی بین الاقوامی پروازیں شروع کر دے گی۔