ملائیشیا : حکومت مخالف مظاہرین کا رات بھر سڑک پر مظاہرہ

Malaysia

Malaysia

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں سینکڑوں حکومت مخالف مظاہرین نے رات سڑکوں پر گزاری۔ دو دن سے جاری احتجاج میں شامل مظاہرین وزیر اعظم نجیب رزاق کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کو اس مالی سکینڈل کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب ان کے بینک اکاؤنٹ سے ایک غیرملکی کمپنی کو سات سو ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔ وزیر اعظم نجیب رزاق نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کر دیا۔