مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات، نواز شریف مہمانِ خصوصی

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) مالدیپ کے صدر مقام کے نیشنل فٹبال سٹیڈیم میں مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب کے آغاز پر مالدیپ کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

اس کے بعد مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔

تقریب میں علاقائی رقص پیش کئے گئے۔ شرکاء نے بھرپور داد دی۔

مالدیپ کے صدر تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ والی نشست پر موجود تھے۔ دونوں رہنماء مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کرتے رہے۔