مالی میں اقوام متحدہ کے فوجی اڈے پر حملہ، مرنیوالوں میں ہالینڈ کا شہری بھی شامل

Mali United Nations

Mali United Nations

بمباکو (جیوڈیسک) افریقی ملک مالی کے شدت پسند گروپ انصار دین نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے شمالی مالی میں موجود اڈے پر خودکش اور راکٹ حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں چھ امن فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

انٹرنیٹ پر شدت پسند تنظیموں کی سرگرمی پر نظر رکھنے والے امریکی گروپ ‘سائٹ’ کے مطابق ہالینڈ کا شہری بھی مارا گیا تھا۔