ملک امین اعوان ہاوس آشیانہ اعوان ویانا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

MALIK AMIN AWAN EID MILAN PARTI

MALIK AMIN AWAN EID MILAN PARTI

ویانا (اکرم باجوہ) فرینڈز آف پاکستانی کمیونٹی آسٹریا تدفین کمیٹی کے صدر اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی ملک امین اعوان کی رہائش گا ہ آشیانہ اعوان ہاوس ویانا میں 9 ستمبر سپہر 14بجے ایک عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سیاسی،رفاہی،سپورٹس ،تاجر برادری اور صحافی برادری نے کثیر تعداد نے شرکت کی اور تدفین کمیٹی کو پاکستانی کمیونٹی کے بہتر مستقبل کے لیے بہتر سے بہتر انداز میں آگے لیکر چلنے پر کمیونٹی سے ملک امین اعوان نے مشاورت کی ۔اس سے قبل میزبان ملک امین اعوان نے مہمانوں کو آشیانہ اعوان ہاوس میں استقبال کیا اورخوش آمدید کہا ۔عید ملن پارٹی کی تقریب کا آغاز حافظ محمد مبشر کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھنے کی سعادت علامہ مدثر اعوان ،عبیر اعوان اور سید عبدالرحمان شاہ نے حاصل کی۔

میزبان ملک امین اعوان نے پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربرہان مہمانوں کافرداََفرداََ نام لیکر عید ملن پارٹی میں اپنا قیمتی وقت نکال کر شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیااور عید کی مبارک باد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز آف پاکستانی کمیونٹی آسٹریا تدفین کمیٹی کا قیام عمل 2013میں کیا گیا تھا اور اس کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ ویانا میں جو کوئی لاوارث پاکستانی کسی حادثہ ،بیماری یا رضائے الہٰی سے انتقال کر جاتے اُس کی میت اُن کے لواحقین تک پاکستان بھجوانے میںمالی مشکلات تھیں اور کچھ دوستوں سے مشورہ کے بعد اس تنظیم کا قیام عمل لایا گیا اور پھر ہم نے پاکستانی تاجر برادری اور پاکستانی فیملیز کی ممبرشپ شروع کی جو آج تک جاری ہے اور ابھی اس تنظیم میں ممبر شپ بہت کم ہے آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ سب اپنی اپنی فیملیز کی ممبر شپ لیں تاکہ مستقبل میں اس تنظیم کو بہتر سے بہتر ادانداز میں آگے چلایا جاسکے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ یہ تنظیم لاوارث میت یا کوئی غریب فیملیز جو میت کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہم اس کی مدد کرتے ہیں تاکہ پاکستان میں اُن کے لواحقین اپنے پیاروں کی خود تدفین کرسکیںجس کا سلسلہ آپ لوگوں کے تعاون سے جاری ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ جاری رہے گا اُنہوں پاکستان سفارت خانہ ویانا کو بھی اخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ ہم سے مالی اور اخلاقی تعاون کرتے ہیں ہم سب ان کے بے حدمشکور ہیں۔فرینڈز آف پاکستانی کمیونٹی آسٹریا تدفین کمیٹی کی جانب سے ملک امین اعوان نے کمیٹی کے ممبران کو تعاون کرنے پر کمیونٹی کی مختلف شخصیات کے ہاتھوں شیلڈپیش کیں اور فرینڈز آف پاکستانی کمیونٹی آسٹریا تدفین کمیٹی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ جات میں تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے خصو صاََ میڈیا کے نمائندگان کو بھی شیلڈدی گیں ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم نے بھی اپنے مختصر خطاب میں پاکستانی کمیونٹی سے تدفین کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مذید تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہم سب نے ایک دن اس دنیا سے کوچ کرنا ہے مگر ہم اپنی آنے والی نسل کے لیے ایسا کام کر جائیں جس سے وہ مستفید ہوں اور ہماری نوجوان نسل فخر کرسکیں کہ ہمارئے بڑوں نے یہ کام کیا تھا ۔تقریب کے احتتام پر علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے رہنگیا،فلسطین ، کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی سے شہید ہونے والوںکی مغفرت کیلیے اجتمائی فاتحہ خوانی کرائی اور اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی، خوشخالی اور امن و امان کے لیے دعا کی ۔آخر میں مہمانوں کو بہترین کھانا پیش کیا گیا۔