ملک اسد اسلم اعوان ضلع گجرات میں ضلعی کسان کونسلر کی سیٹ کے موزوں امیدوار ہیں، عائشہ ندیم

Aisha Nadeem

Aisha Nadeem

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ن آفس لاہور سوشل میڈیا کی کوآرڈینیٹر محترمہ عائشہ ندیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک اسد اسلم اعوان ضلع گجرات میں ضلعی کسان کونسلر کی سیٹ کے موزوں امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسد اسلم اعوان کی پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اسد اسلم اعوان پاکستان کے علاوہ کشمیر میں گراس روٹ لیول پر بھی بہت مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اسد اسلم اعوان ضلعی کسان کونسلر کی سیٹ پر منتخب ہو کر بہتر طریقے سے خدمات سر انجام دیں گے۔