ملک سلیمان عاطف سابق امیدوار برائے کونسلر کا حافظ عمار یاسر کے بیان پر رد عمل

Atif Suleeman

Atif Suleeman

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) ملک سلیمان عاطف سابق امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر تین نے حافظ عمار یاسر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کو اپنا بیان ریکارڈ کریا اور کہا کہ حافظ عمار یاسر تم ملک سلیم اقبال کی سیاسی زندگی اور تجر بہ کے سامنے ابھی بچونگڑے ہو ۔تمہاری جیت تمہا رے کمال کی وجہ سے نہیں بلکہ مقا می ممبران اسمبلی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہو ئی۔

ملک سلیم اقبال اگر سات بار وزیر بنے تو عوام کی ووٹوں اور اعتماد کی وجہ سے بنے اگر ملک سلیم ا قبال نے عوام کی خدمت نہ کی ہو تی تو اتنی دفعہ وزیر اور ناظم نہ بن پا تے ۔لوٹی ہو ئی دولت کے بل بو تے پر چند یو نین کو نسل جیت کر آپے سے با ہر نہ ہوں 2018 ء کے الیکشن دور نہیں۔میدان میں آکر پہلوا نی دیکھا نا۔

تما ری ق لیگ کو تحصیل تلہ گنگ کی عوام نے دو بارمسترد کیا اور آئندہ بھی یہی حشر ہو گا ۔ مزید کہا کہ سبھی جا نتے ہیں کہ حافظ عمار یا سر فٹ پاتھ سے اٹھ کر کھر پ پتی کیسے بنا ۔ملک سلیم اقبال نے بلا تفریق تلہ گنگ کے لوگوں کی خدمت کی اور آج بھی مخالفین ان کا نام عزت و احترام سے لیتے ہیں ۔گھٹیا زبان استعمال کر نے والا کبھی عوامی لیڈر نہیں بن سکتا۔