ملک میں کسی مارشل لاء کی گنجائش نہیں، ایسا کچھ ہوا تو گھر چلے جائیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

Mian Saqib Nisar

Mian Saqib Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، تاخیر نہیں ہوگی، ملک میں کسی مارشل لاء کی گنجائش نہیں، میرے ہوتے ہوئے آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہو گا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جوڈیشل مارشل لا ایک لفظی سوچ ہے، کچھ لوگ اس طرح کی بدگمانی پھیلا رہے ہیں، پلان کے مطابق افواہیں اڑائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ایسا کچھ ہوا تو گھر چلے جائیں گے، ملک میں صرف جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہو گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا عاصمہ جہانگیر دلیر خاتون تھیں، انہوں نے ایک بار گلہ کیا کہ ریلیف نہیں دیتے، وہ بہن کے طور پر مجھے مشورے بھی دیتی تھیں۔ انہوں نے کہا عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ حق سچ کی آواز پر لبیک کہا، وہ رضاکارانہ کیس لڑتی تھیں۔