وینا ملک میکے کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کیلئے پر عزم

Veena Malik

Veena Malik

پشاور (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں ان کی تمام ہمدردیاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہیں۔ سسرال کی ٹیم پشاور زلمی تو دھوکہ دے گئی۔

شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال پشاور کے دورے کے موقع پر جیو نیوز کے ساتھ بات چیت میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ پنڈی اسلام آباد ان کا آبائی شہر ہے اور فطری طور پر پی ایس ایل فائنل میں ان کی ہمدردیاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہیں۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سسرال سے بہت محبت کرتی ہیں لیکن سسرال کی ٹیم پشاور زلمے دھوکہ دے گئی۔اب وہ چاہتی ہیں کہ ان کے میکے کی ٹیم جیت جائے۔

وینا کے شوہر اسد خٹک بھی بیگم کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے۔