ملک محمد اقبال اعوان کو الیکشن جیتنے کی خوشی میں مبارک باد دینے والوں کا تاحال تانتا بندھا ہوا ہے

Malik Mohammad Iqbal Awan

Malik Mohammad Iqbal Awan

گلیانہ (محسن ضیاء اعوان) ملک محمد اقبال اعوان چیئرمین یونین کونسل ملکہ کو الیکشن جیتنے کی خوشی میں مبارک باد دینے والوں کا تاحال تانتا بندھا ہو ا ہے۔

ناظم یو سی ککرالی چوہدری فہیم سرور سمیت درجنوں افراد نے مبارک باد دی ۔تفصیل کے مطابق ملک محمد اقبال اعوان چیئرمین یو نین کونسل ملکہ کو الیکشن جیتنے کی خوشی میں مبارک باد دینے والوں کا تاحال تانتا بندھا ہوا ہے ۔ناظم یو سی ککرالی چوہدری فہیم سرور سمیت درجنوں افراد نے مبارک باد دی۔انھوں نے ملک محمد اقبال کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک محمد اقبال جیسے نڈر لیڈر علاقے کی خوش قسمتی ہیں۔

ایم ڈی شاہین ٹریڈرز شاہین چوک ملک ملک غلام مصطفی اعوان نے کہا کہ یو سی ملکہ کے نو منتخب چیئرمین ملک محمد اقبال اعوان کی علاقے کے لئے دی جانے والی خدمات بے لوث ہیں ۔انھوں نے چیئرمین منتخب ہونے سے قبل بھی علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے تھے۔