ملک پور جٹاں کے رہائشی سزائے موت کے مجرم محمد ارشد کو نئی زندگی مل گئی

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان سے) سالار قافلہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی ویر مکائو مہم ملک پور جٹاں کے رہائشی سزائے موت کے مجرم محمد ارشد کو نئی زندگی مل گئی۔

صلح کااکٹھ ملک پور جٹاں میں چیئرمین یوسی کوٹلہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ، چیئرمین یو سی ٹھوٹھہ رائے بہادر راجہ ذوالفقار احمد ، چوہدری شبیر احمد ملک پور جٹاں اورٹھیکیدار چوہدری پرویز احمد گوٹریالہ کی موجودگی میں مدعی طاہر محمود ملک پور جٹاں نے قتل کے مجرم محمد ارشد کو معا ف کر دیا۔

اس مو قع پرائس چیئرمین یوسی ٹھوٹھہ رائے بہادر چوہدری اکرام گوٹریالہ ، راجہ بابر علی ٹھوٹھہ رائے بہادر ،موضع ملک پور جٹاں سے چوہدری ظفر الالسلام ، چوہدری عبدالغفار ، غلام شبیر ، چوہدری شانی ، ممبر چوہدری غلام فرید ، چوہدری زبیر احمد ایڈووکیٹ چوہدری توصیف ٹیپو ، چوہدری شبیر ، چوہدری شریف ، راجہ عدنان چھنی اور دیگر معززین علاقہ شامل تھے۔