ملک ریاض سے ملاقات کرنے کی خاطر اسلام آباد سے کراچی تک سائیکل پر سفر کرنے والے عرفان سہوانی کا استقبال

رحیم یار خان: صاحب ثروت لوگوں کو فلاحی کاموں کی طرف راغب اور ملک ریاض آف بحریہ ٹائون سے ملاقات کرنے کی خاطر اسلام آباد سے کراچی تک سائیکل پر صرف کرنے والے گلوکار اور سماجی کارکن عرفان سہوانی کے انسانی خدمت کے جذبہ سے متاثر ہوکر ان کا رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کورٹس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری رئیس نیاز احمد چاچڑ، روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ ،جوائنٹ سیکرٹری بار رانا عبدالجبار،محمد عثمان خان،ناصر علی کھوکھر، جان محمد وارثی، سدی سمیع خان و دیگر نے شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر رئیس نیاز چاچڑ نے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیاجبکہ ممتاز بیگ نے انہیں اس سفر کے دوران پولیو بارے شعور اجاگر کرنے کی درخواست کی۔عرفان سہوانی نے پولیو بارے آگاہی فرہم کرنے پر روٹری کلب کی خدمات کی تعریف کی اور والدین سے کہا کہ وہ ہر پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوںکو پولیو ویکسین کے دوقطرے پلاکر وطن عزیز سے پولیو ختم کرنے میں اپناکردار ادا کریں۔ روٹری کلب کی طرف سے پولیو شرٹس، کیپس و دیگر تحائف پیش کئے گئے۔

Niaz Chachar Pakistan Polio Committee members With Irfan Shahwani

Niaz Chachar Pakistan Polio Committee members With Irfan Shahwani