ملیر بند کے ساتھ قبرستان کی زمین پر لینڈ مافیا قابض ہوگئی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر بند کے ساتھ قبرستان کی زمین پر لینڈ مافیا قابض ہوگئی ۔کے ایم سی اور ضلع انتظامیہ بھی لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی سے گریز کررہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملیر مرغی خانہ ،لائق آباد ملیر بند کے ساتھ 52 ایکڑ آراضی قبرستان کے لئے مختص تھی۔

لیکن لینڈ مافیا اس پر گزشتہ 5سالوں سے قبضہ کررہی تھی اور رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے سابق ایڈمنسٹریٹر و دیگر افسران کے ہمراہ دورہ کرکے قبرستان کی زمین قبضے کا نوٹس لیاتھا جبکہ لینڈ مافیا کے قبضے کے بعد بھی کے ایم سی ،ڈی ایم سی ملیر کے ساتھ ضلع انتظامیہ ملیر بھی علاقہ مکینوں کے دیرینہ مطالبے پر کاروائی سے گریز کررہی ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے ڈی جی رینجرز اور نیب سے بھی کاروائی کے لئے خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ھوالے سے انجمن تاجران قائد آباد کے صدر عبدالحمید قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی آراضی پر قائم ریور ویلی ،حمل گوٹھ ،آغا ٹائون ،کو مسمار کرکے آراضی خالی کراکر مرغی خانہ ،لائق آباد ،جمال ابراہیم ،گلستان کالونی ،خلد آباد ،عرفات ٹائون ،بیچم ٹائون ،مدینہ کالونی اور قائد آباد کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔۔