ملیر کے علاقے دیہہ تھانو میں حاجی داد رحیم بلوچ روڈ کا افتتاح

Haji Dad Rahim Baloch Road Opening

Haji Dad Rahim Baloch Road Opening

کراچی (پ ر) ملیر کے علاقے دیہہ تھانو میں حاجی داد رحیم بلوچ روڈ کاافتتاح پیپلزپارٹی کی MNAمحترمہ ثریاجتوئی اوران کے ہمراہ نعمان عبداللہ مراد نے کیا افتتاح کے موقع پرمحترمہ ثریاجتوئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نعمان عبداللہ مراد اپنے والدشہیدعبداللہ مراد کے نقش قدم پرچل رہے ہیںجس طرح ان کے والد نے ملیر کے عوام کی خدمت کی ہے آج بھی نعمان عبداللہ مراد ملیر کے عوام کی خدمت کررہے ہیں MNAمحترمہ ثریاجتوئی نے کہاکہ نعمان عبداللہ مرادایک بہادرباپ کے بیٹے ہیں اوروہ دن رات ملیر کی ترقی کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں ‘نعمان عبداللہ مراد نے MNAمحترمہ ثریا جتوئی کوبتایا کہPS-127 میں ترقیاتی کام عروج پرپہنچ چکا ہے۔

جس میںبکراپیڑی روڈ’غازی ٹائون’مہران ہوٹل’غلام محمد گوٹھ میں دیرینہ پانی کامسئلہ حل کیا اورترقیاتی کام جاری ہیں’سالارگوٹھ’شیرمحمدگوٹھ میں سی سی فلورنگ کاکام بھی جاری ہے اورانشاء اللہ جلد مکمل کرلیاجائیگانعمان عبداللہ مراد نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت کے مطابق محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچائیں اورانشاء اللہ ملیر کوپیپلزپارٹی کاقلعہ بنائیں گے۔

نعمان عبداللہ مراد نے کہاکہ میرے باباشہیدعبداللہ مراد نے نصیحت کی تھی کہ غریبوں کی خدمت کروں اوردعائیں لومیں اپنے والد کے اس نصیحت پرعمل کررہاہوں اورہمیشہ کرتارہوں میںPS-127میں کوبہت جلدمثالی علاقہ بنائوں گا اس موقع پر سرورگورگیج’لیاقت بلوچ’صالح محمدخاصخیلی’ایوب جوکھیو’شکوربلوچ’ایازمگسی وعلاقہ معززین کی بڑی تعدادشریک تھی۔