ملیر کے گوٹھوں میں پر اسرا بیماریوں کا انکشاف

Karachi Rural Areas

Karachi Rural Areas

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کے دیہی علاقوں پر مشتمل متعدد گوٹھوں میں پر اسرا بیماری پھیل گئی، جن گوٹھوں میں یہ بیماری لاحق ہوئی ان میں غریب آباد گوٹھ، جلبانی گوٹھ، سکھیا گوٹھ، حاجی دلبود گوٹھ، صاحبداد گوٹھ، کھوکھرآپار کے علاقے شامل ہیں اس بیماری سے اچانک بخار، سردرد، جوڑوں کا درد اور جسمانی کمزروی جیسی علامت ظاہر ہو رہی ہیں۔

خدشہ ہے کہ اگر اس بیماری کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات نہ کیئے گئے تو یہ بیماری دیگر علاقوں میں بھیل جائے گا ۔پر اسرار بیماری کے پھیلنے کی اطلاع سنتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے رہنماء آغا کریم خان نے ماما غلام اکبر ،جان محمد بلوچ،اسلم کامریڈ اور دیگر کے ہمراہ ضلع ملیر کے مختلف گوٹھوں کا دورہ کیا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنماء آغا کریم خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ ملیر کے گوٹھو ں میں پھیلنے والی پر اسرار بیماری کا فوری نوٹس لیکر عوام کو مرض سے نجات اور عوام میں پانی جانے والی خوف وحراس سے نجات دلائیں۔

انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور علاقائی سماجی اور فلاحی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر کی ٹیم ملیر کے گوٹھوں میں بھیجیں اور عوام کو پر اسرار بیماری کے حوالے سے مشکلات اور خوف و ہراس کا خاتمہ کریں۔

جاری کردہ:۔میڈیا سیکریٹری