ملیر کے عوام نے عبدالحکیم بلوچ کے حق میں فیصلہ دیدیا

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-258 عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ 24 نومبر کو NA-258 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے ساتھ ملک بھر میں پی پی پی کی فتح کا آغاز ہو جائیگا۔

ملیر کی عوام نے قبل ازانتخاب پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے 24نومبرکو تیر پر مہر ثبت کرکے رسمی کاروائی کرینگے پیپلز پارٹی حق اور مظلوم عوامی کی فتح کی نشانی ہے اور انشا اللہ عوامی قوت کے ساتھ ملک بھر میں عوام کو اُن کے حقوق دلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار عبدالحکیم بلوچ نے ضلع ملیر کوہی گوٹھ میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انتخابی کارنر میٹنگ عوامی جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا جلسہ عام سے ضلع کونسل کے چیئر مین سلمان عبداللہ مراد ،فرزانہ بلوچ ،لعل محمدبلوچ ،رفیق جت ،میر عباس تالپور ،غلام اکبر بلوچ ،جان محمد بلوچ اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سلمان عبداللہ مراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملیر کے عوام عبدالحکیم بلوچ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر مخالفین کی ضمانت ضبط کرادیں گے انشا اللہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک میں عوامی راج لائیں گے فرزانہ بلوچ نے ملیر کے عوام سے اپیل کی وہ عبدالحکیم بلوچ کو 100%ووٹ ملیں گے ملیر کی عوام کا پیپلز پارٹی سے اٹوٹ رشتہ ہے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
جار ی کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری