ملکہ کی خبریں 25/1/2016

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ کی طرف سے ملکہ قبرستان کی صفائی مہم کا دوسرا ہفتہ ۔مکمل صفائی کرنے پر اہلیان ملکہ کی طر ف سے حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ نے ملکہ قبستان میں صفائی کا کام جو گزشتہ کئی سالوں سے رکا ہو ا تھا ۔گزشتہ ہفتے سے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا صفائی مہم چیئرمین یو سی ملکہ کی قیادت میں حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ نے نہیات قلیل عرصہ میں مکمل کیا ۔اور ملکہ قبرستان کے صفائی کا کام مکمل کیا ۔بڑے بڑے درخت کاٹ کر ملکہ کے مکینوں نے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کے لئے لوگوں کو دے دیا ۔قبرستان کی صفائی کے ساتھ ساتھ اہلیان ملکہ ایندھن بھی استعمال کریں گے ۔ملکہ علاقہ بھر میں ایک مثالی قصبہ ہے ۔جس کو دیکھ کر دیگر دیہاتوں کے نوجوان بھی اپنے اپنے ترقیاتی کام خود کرتے ہیں ۔اہلیان ملکہ نے حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ کو صفائی مہم کو مکمل کرنے اور ترقیاتی کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) چوہدری ندیم اسلم سدوال کی طر ف سے سالانہ اکھاڑہ بیلاں کے شاندار مقابلے ۔شدید سردی میں بھی بیلوں نے اپنا لوہا منوایا ۔تفصیل کے مطابق چوہدری ندیم اسلم سدوال آف فرانس کی طر ف سے سالانہ اکھاڑہ بیلاں کے شاندار مقابلے ہوئے ۔شدید سردی میں بھی بیلوں نے اپنا لوہا منوایا ہے ۔ضلع جہلم اور ضلع گجرات کے نامو ر بیلوں کی جوڑیوں نے شدید سردی اور دھند میں بھی اکھاڑہ کو چار چاند لگا دئیے ۔171:169 167چوہدری شکیل ککرالی کے بیلوں نے مقررہ دس منٹ میں 171چکر لگائے ۔ بوٹا چتڑکے بیلوں نے 167/169چکر لگا کر دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا :بوتا چتر۔ خان صابر کے بیلوں نے 166/25چکر لگا کر چوتھا اور ملکہ کے رہائشی ملک انور کمال اعوان۔166چکر لگا کر پانچواں انعام حاصل کیا ۔اکھاڑہ بیلاں کے موقع پر چوہدری ندیم اسلم کی طر ف سے شائقین کے لئے ایک موٹر سائیکل بذریعہ قر عہ اندازی دیا گیا ۔تمام شائقین نے اپنے اپنے شناختی کارڈ ڈبے میں ڈالے ۔اور موٹر سائیکل علی آف نورا منڈھالہ حصے آیا ۔ یا د گار اکھا ڑہ بیلاں کے آرگنائزر چوہدری ندیم اسلم سدوال نے کہا کہ ہم دیار غیر میں رہ کر بھی اپنے کلچر کو نہیں بھولے ۔اور ہماری کوشش ہے کہ یہ کلچر آئندہ نسلوں میں منتقل کیا جائے ۔جس کے لئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔