مال روڈ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے : قیصر امین بٹ

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے چیئرنگ کراس مال روڈ لاہور پر ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مال روڈ دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ملک دشمن عناصر ایسی بہیمانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میوہسپتال لاہور میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان کی غیور قوم نے دہشت کے خاتمے اور مملکت خداداد کو امن و امان کا حقیقی گہوارہ بنانے کیلئے افواج پاکستان ، سیکورٹی اداروں ، پنجاب پولیس ، ایف سی کے جوانوں کے شانہ بشانہ بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ا سوقت متحد و متفق ہے ، دعائیہ تقریب میں قاری محمد امجد قادری نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔

حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور