مال روڈ پر احتجاج پر پابندی زیر غور ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لاہور کے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ یہ اقدام ٹریفک میں خلل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر کیا جائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران میڈیا کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے، میڈیا نے ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران عوامی مسائل کی صحیح تصویر پیش کی۔