SV 5 سی ویو ریذیڈنس سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں بلا مقابلہ منتخب

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ویو ریذیڈنس سوسائٹی SV5 کے نو منتخب عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب کرلیا گیا ۔الیکشن کمشنر صولت پاشا کے زیر نگرانی انتخابات کے حوالے سے تمام تر عمل کو مکمل کیا گیا 21 اگست انتخابات کے لئے کاغذات وصولی کی آخری تاریخ مقرر تھی اور انتخاب 28 اگست کو ہونا مقرر تھا۔

مگر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک مندرجہ ذیل اُمیدواروں کے علاوہ کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کرائے لہذا الیکشن کمشنر صولت پاشا نے کاغذات جمع کرنے والے پینل کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیدیاجس کے مطابق صدر ذاہد حسین دائود پوتا ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شوکت زمان ،نائب صدر توقیر احمد ،جوائنٹ سیکریٹری مس شمیم منہاس ،فنانس سیکریٹری ایم حبیب خان ،جوائنٹ فنانس سیکریٹری صالح عالم شہزادہ ،جبکہ ممبران منیجنگ کمیٹی کے لئے ڈاکٹر آصف زمان ،وقار صدیقی ،اشفاق احمد خان ،اور عبدالحمید خان کو بلامقابلہ سی ویو ریذیڈنس سوسائٹی SV5 کے عہدیدار منتخب ہوگئے ۔مندرجہ بالا منتخب آراکین 2 کے لئے اپنے فرائض انجام دینگے۔

نومنتخب عہدیداروں کے کامیابی کے نوٹیفکشن کے اجراء کے بعد سوسائٹی کے رہائشیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔