یوم قائد کے حوالے سے مانچسٹر میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، کمیونٹی کی کثیر تعداد کی شرکت

مانچسٹر (نوید چوھان) قائد کے راہنماء اصولوں ایمان اتحاد تنظیم پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔ پاکستان فلاحی ریاست ضرور بنے گی شرکاء نے یہ بات یوم قائد کے حوالے سے گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسیشن کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں سجائی ایک رنگا رنگ تقریب میں کہی۔ تقریب میں مانچسٹر کی معروف کاروباری، سیاسی، مذہبی، علمی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ معروف ریڈیو پریزینٹر روبینہ خان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جبکہ دیگر شرکاء میں پنجاب اسمبلی کے جہلم سے ایم پی اے چوھدری لال حسین، جہلم فورم کے بانی الیاس گوندل، ایگزیکٹو ممبران کرنل وسیم، مقدسہ بانو، راجہ واجد، محی الدین چیمہ ، شہزاد مرزا، جنرل سیکرٹری تنویر کھٹانہ اور جوائنٹ سیکرٹری رضوان گجر بھی شامل تھے۔ بلیک برن کے مشہور صحافی مظہر چوہدری، شکیل قمر، عارف پندھیر اور کالمنسٹ اور ایک ایف آئی ڈائریکٹر انعام سحری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسیشن کی جانب سے سجائی گئی اس تقریب میں مسلم لیگ ن مانچسٹر کے عہدیداران اور لیبر پارٹی کے کونسلرز جن میں یاسمین ڈار اور لطف الرحمن شامل ہیں نے بھی قائد کی پاکستان کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو قوم کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے بھی صدر پاکستان ممنون حسین کا یوم قائد کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ فادر فلک شیر نے مسیحی برادری کی جانب سے قائداعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے ہارون کھٹانہ اور گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسیشن کی پاکستان کے لیے خدمات کو سرِاہا جس میں نوجوان بچوں کو کرسمس ڈے پر قائداعظم کی شخصیت اور پاکستان کے لیے اٹھائی جانے والی صعوبتوں کے متعلق بتایا جاتا ہے تاکہ نوجوان نسل کو ملک پاکستان کی قدر و قیمت کا اندازہ ہو سکے۔ تقریب کے اختتام پر ایک پر تکلف اعشائیہ کا اہتمام تھا جس کے بعد یوم قائد کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Quaid Event

Quaid Event

Quaid Event

Quaid Event

Quaid Event

Quaid Event