مانچسٹر فیوچر ویژن کے نام سے ایک نئی تنظیم کا قیام

New Organisation

New Organisation

مانچسٹر (عارف چوہدری) مانچسٹر فیوچر ویژن کے نام سے ایک نئی تنظیم کا قیام کاروباری، سماجی شخصیت سید سجاد حیدر چیئرمین منتخب۔نائب چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار جبکہ سیکرٹری جنرل کونسلر رب نواز کو منتخب کیا گیا۔

تنظیم کے قیام کا مقصد ایشیائی کمیونٹی کے والدین کو انکے بچوں کے منشیات میں ملوث ہونے اور انٹرنیٹ پر انتہائی پسندی اور دہشتگردی بارے مواد پڑھنے سے روک تھام کے لیے آگاہی دینے کے ساتھ موت کے بعد انسانی اعضاء کے عطیات کا جو نیا قانون برطانیہ میں متعارف کروایا جا رہا ہے ذہنی طور پر اس کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس سلسلہ میں کمیونٹی راہنماؤں کو بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ بھی مقامی کمیونٹی کو باور کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

New Organisation

New Organisation

انہوں نے مزید کہا ہم پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر پورا دھیان دیں کیونکہ مستقبلِ ان سے وابستہ ہے۔ تنظیم کی بنیاد رکھنے کے موقع پر مانچسٹر سٹی کے کونسلرز نسرین علی، عذرا علی شوکت علی ،آفتاب رزاق, کاروباری شخصیت علی سرور،امیدواران برائے کونسلرز فیاض ریاست،ماجد ڈار کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔