مانسہرہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، شدت پسندی میں ملوث ریٹائرڈ ملازم گرفتار

Mansehra, CTD

Mansehra, CTD

مانسہرہ (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ ملزم کا دہشت گردی کی عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا۔ مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

سی ٹی ڈی ایبٹ آباد ذرائع کے مطابق گزشستہ روز مانسہرہ کے علاقہ اوگی شاکوٹ میں چھاپہ مار کر شدت پسندی میں ملوث حساس ادارے کے ریٹائر ڈ ملازم محمد گل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2 عدد بم، 32 کلو بارود، آٹھ عدد ڈیٹونیٹرز اور راکٹ لانچر کے 2 گولے برآمد کر لئے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار شدت پسند محمد گل کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔