مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Passenger Van Accident

Passenger Van Accident

مانسہرہ (جیوڈیسک) اوگی کے علاقے نمل کٹھہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

مسافر وین مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے بانڈی پراو جارہی تھی کہ نمل کٹھہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ وین کے ڈرائیور سے متعلق تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔