صنعت کاروں کو پیکنگ میں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنا ہو گا، عامر ستودے

Aamir

Aamir

کراچی : 14ویں پلاسٹی اینڈ پیک اور IFTECHنمائش کے دوسرے روز کنونشن سینٹر میں منعقدہ سالانہ پیکجینگ فورم 2017ء میں مقررین اور ماہر ین نے اشیائے خوردنوش کی باحفاظت اور حفظان صحت کے اصولو ں کے مطابق پیکنگ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحت بخش اغذیہ کی فراہمی کے بارے میں صارفین کی آگاہی میں اضافہ ہورہا ہے اور عام آدمی بھی اب دوکانوں میںشیلف پر باقاعدہ طور پر پیک کی ہوئی اشیاء کو تلاش کرتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملٹی ویک مڈل ایسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر ستودے نے کہا کہ صارفین اب غذائوں کے بارے میں مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔

لہذا اشیائے خوردنوش کے تاجرو صنعت کاروں کو اب حفظان صحت کے تمام تر اصولوں کا خیال رکھنا ہوگا وگرنہ ان کی مصنوعات کی فروخت شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایشیا ء پیسفک شولر ایلی برٹ جرمنی ڈیوڈ بین لینڈ ،ذوق گروپ کے ڈائریکٹر رضوان بٹر ،ڈائریکٹر کیمکس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شعیب اے بلال اور وائس چیئرمین فلکیسبل پیکجینگ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین خالد خانانی نے بھی فوڈ انڈسٹری میں حفظان صحت کے اصولوں پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی صارفین میں آگاہی میں اضافہ ہورہا ہے لہذا صنعت کاروں کو Hygeineکے اصولوں کا لازمی خیال رکھنا ہوگا۔نمائش کے دوسرے روز نمائش کنندگان کو بھر پوررسپانس اور ٹریڈ انکوائریز ملیں ۔نمائش کے دوران چین اور ترکی کے صنعت کار مصروف نظر آئے۔