منظور احمد عابد کی منیجر واپڈا فیسکو جھنگ بلال ارشاد سے ان کے دفتر میں ملاقات

Jhang

Jhang

جھنگ :جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے صدر ائے منظور احمد عابد نے گذشتہ روز منیجر واپڈا فیسکو جھنگ بلال ارشاد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے سول لائن سب ڈویژن فیسکو جھنگ میں مینٹینینس کے نام پرآٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈ شینڈنگ کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی شدید بے چینی اور عوامی ردعمل سے انہیں آگاہ کیا۔

بتایا کے شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں اور تاجروں کو بہت مشکل کا سامنا ہے اور درزیوں کا کاروبار بھی شدید متاژہو رہا ہے۔

جس پر انہوں نے مینٹینینس کے نام پر ہونے والی لوڈشیڈنگ کو عید تک موخر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں عوامی حلقوں نے اس پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔