مارچ کے دوران 404 اشتہاری اور عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔ سید علی ناصر رضوی

Syed Ali Nasir Rizvi

Syed Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورسید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ قصور پو لیس نے ماہ مارچ کے دوران قتل، اقدا م قتل ،ڈکیتی ، را بری ،را ہزنی ،نقب زنی اور دیگر سنگین واردا تو ں میںمطلو ب 404 خطرناک اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیاہے جن میں ایک لاکھ روپے ہیڈ منی ،ایک ٹاپ ٹونٹی اور 16 ٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیں۔

ڈی پی اوقصور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جناب آرپی اوشیخوپورہ ریجن کی خصو صی ہدایات پرضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا تھا اس سلسلہ میں ماہ ما رچ کے دوران قصور پولیس نے دن رات ایک کرتے ہوئے 253مجرمان اشتہاری اور 151 عدالتی مفروران کل 404 کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار مجرمان اشتہاریوں میںایک لاکھ روپے کی ہیڈ منی کا مجرم اشتہاری ادریس عرف ادریسی ،ایک ٹاپ ٹونٹی ایوب مسیح اور 16 ٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیں۔

ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میںنہ صرف ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے بلکہ ان کے سپوٹرزاور پناہ دینے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جارہی ہے اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ مجرمان اشتہاریوں کے سپوٹرز بھی کسی معافی کے مستحق نہیں ان کے خلاف بھی سخت ترین کریک ڈائون کر کے مقدمات درج کیے جائیں اور پابند سلاسل کیا جائے۔