23 مارچ تجدید احد کا دن ہے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور احد کرتے ہیں۔ صاحبزادہ فیض الحسن

 Sahibzada Faiz-ul-Hasan

Sahibzada Faiz-ul-Hasan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 23 مارچ تجدید احد کا دن ہے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور احد کرتے ہیں کہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابا قوم حضرت قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھ کر مسلمانوں کو ایک جداگانہ ملک دیا ،جس کے مطابق ہم ملک پاکستان کے لئے بھرپور جدوجہد کرکے اپنے وسائل کو بہتر انداز میں بروکار لا کر اپنے راستے میں آنے والی ہر مشکلات کامقابلہ کریں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت قائداعظم کی قرارداد پر عمل پیرا کرتے ہوئے بھر پور کام کر رہی ہے۔