مارچ نہیں 30 جنوری سے پہلے نواز شریف کی سیاست ختم ہو جائیگی: شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

چکوال (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر حکومت کے خاتمے کی نئی تاریخ دے ڈالی۔

شیخ رشید بولے، مارچ نہیں، اب 30 جنوری سے پہلے نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے ایک بار پھر کبھی عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کا عہد کیا اور کہا کہ ختم نبوت کے سپاہیو! 9 تاریخ کو بلے پر مہر لگانی ہے، چکوال والے بڑے بہادر لوگ ہیں، 10 تاریخ کو چکوال مٹھائی لیکر آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امریکی دباؤ نریندر مودی کیوجہ سے پڑا، مودی کا جو یار ہے، غدار ہے، آج مائیں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں، غربت کیوجہ سے بچے گردے بیچ رہے، چیف جسٹس نے لاہور کے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کا کہا ہے لیکن ظالم انسان نے میرے ہسپتال کو مکمل نہیں ہونے دیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ چکوال کے لوگو! عمران کیساتھ کھڑے ہو جاؤ، پہلے مارچ کہتا تھا لیکن اب کہہ رہا ہوں کہ 30 جنوری سے پہلے نواز شریف کی سیاست ختم ہو جائے گی، وہ چور، ڈاکو، لٹیرے، کرپٹ اور فوج کے دشمن اور مودی کے یار ہیں۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ سارے مولوی ختم نبوت پر چپ تھے، میں نے اسمبلی میں ختم نبوت پر شور مچایا۔