رائیونڈ مارچ کرنیوالوں کو ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں ہے: حاجی قیصر امین بٹ

Raiwind March

Raiwind March

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے حاجی قیصر امین بٹ نے کہاہے کہ رائیونڈمارچ کرنیوالوں کو ملک وقوم کی کوئی فکرنہیں ہے ان کے تمام کے تما م تر دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں عمران خان ملکی مفاد کی بجائے انتشار اور جلائو گھیرائو کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی آفس راوی روڈ لاہور میں منعقد ہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کرنیوالوں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا،عمران خان کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ملک وقوم کیلئے کوئی مثبت حکمت عملی اپنانا چاہیے مگر وہ بیرونی فنڈنگ اور ان کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس سے ان کی نام نہاد حب الوطنی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

آج پاکستان بیرونی چیلنجز کا سامنا کررہاہے اور ملک دشمن عناصر سے نبرد آزما ہے جبکہ عمران خان اور انکی ٹیم ملک وقوم کے خلاف طرح طرح کے پراپوگنڈے کرنے میں مصروف ہیںان کی ملک وقوم کے خلاف پالیسی سے پوری قوم کے سامنے ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔

میڈیا سیکرٹری