مردان: افغانستان میں تربیت حاصل کرنے والا دہشت گرد گرفتار

Terrorist Arrest

Terrorist Arrest

مردان (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے تنگی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد نے افغانستان میں ایک ماہ کی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

سی ٹی ڈی مردان ریجن کے مطابق کارروائی تنگی کے علاقہ میں کی گئی۔ جہاں سے اسحاق نامی دہشت گردکو گرفتارکیاگیا۔ جس کے قبضہ سے ایک دستی بم پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔

اسحاق نے سال 2010 ءمیں کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی میں شمولیت اختیار کی۔ جس کے بعد اس نے ایک ماہ افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ وہ دہشت گردی اور بھتہ خوری کے متعدد واقعات میں ملوث رہا ہے۔