مردان/ کوہاٹ :سرچ آپریشن، 198 مشتبہ افراد گرفتار

Arrested

Arrested

مردان (جیوڈیسک) مردان اور کوہاٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 198 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا۔

مردان کے علاقے کوچی آباد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کی،آپریشن کے دوران دو اشتہاری سمیت 138 مشتبہ افراد افراد کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمدکرلیا گیا۔

کوہاٹ کے علاقے تنگی میں بھی سرچ آپریشن کر کے 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔