مردان میں پولیس چوکی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ اور بیٹا جاں بحق

Mardan

Mardan

مردان (جیوڈیسک) بارودی سرنگ نواحی علاقے منگا میں پولیس چوکی کے قریب خالی پلاٹ میں بچھائی گئی تھی۔

اسکول ٹیچر کریم گل اپنے بارہ سالہ بیٹے صہیب کے ہمراہ وہاں آیا تو ان کا پاؤں بارودی سرنگ کے اوپر آنے سے زوردار دھماکہ ہو گیا جس سے باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔